QR CodeQR Code

افغانستان، فوجی ٹریننگ سنٹر پہ طالبان کا حملہ، 100 اہلکار ہلاک

21 Jan 2019 20:49

بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرانے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، گھمسان کی لڑائی میں 100 افغان اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ 30 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ کچھ زخمیوں کو کابل لے جایا گیا ہے۔ افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجوؤں کو مار دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خودکش حملے میں 100 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان نے حملہ کر کے 100 اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے ہیں، چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی۔ بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرانے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، گھمسان کی لڑائی میں 100 افغان اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ 30 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کچھ زخمیوں کو کابل لے جایا گیا ہے۔ افغان فوج کے ترجمان نے دعوٰی کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجوؤں کو مار دیا گیا جبکہ ایک نے بارودی کار دھماکے سے اُڑا دی۔ حملہ آوروں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بڑی مقدار میں نقصان پہنچایا ہے۔ گذشتہ روز صوبے لوگر میں گورنر اور خفیہ ایجنسی کے صوبائی صدر کے قافلے پر خودکش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 773390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773390/افغانستان-فوجی-ٹریننگ-سنٹر-پہ-طالبان-کا-حملہ-100-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org