QR CodeQR Code

ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار شعائر اسلامی سے بیزار ہیں، صاحبزادہ زبیر

21 Jan 2019 22:30

کراچی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی (نورانی) کے سربراہ نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کو کسی قسم کی رعایت قابل قبول نہیں، تعلیمی اداروں میں اسلامیات پڑھانے کیلئے غیر مسلموں کی تقرریاں منظور نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے، اسلام کے نام پر بننے والی مملکت میں غیر اسلامی شعائر کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے شعائر اسلامی سے بیزار ہیں، ساہیوال واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، منکرین ختم نبوت کو کسی قسم کی رعایت قابل قبول نہیں، تعلیمی اداروں میں اسلامیات پڑھانے کیلئے غیر مسلموں کی تقرریاں منظور نہیں، حکمران آئین پاکستان کو چھیڑنے کی کوشش نہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کراچی میں جے یو پی کے شہید رہنما اصغر علی نورانی کے آٹھویں یوم شہادت پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مزید کہا کہ شہداء ناموس رسالت کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا، شہید اصغر علی نورانی نے حرمت و ناموس رسالت کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی، شہید اصغر علی نورانی جیسے نظریاتی کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکنان نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی تحریک کو تز تر کریں، شہیدان نظام مصطفیٰ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان شاء اللہ ملک میں نظامِ مصطفیٰ نافذ کرکے دم لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 773407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773407/ملک-کو-ریاست-مدینہ-بنانے-کے-دعویدار-شعائر-اسلامی-سے-بیزار-ہیں-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org