0
Tuesday 22 Jan 2019 12:37

سانحہ ساہیوال، جنوبی پنجاب بھر میں وکلاء کی ہڑتال، ملتان میں پی ایل ایف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

سانحہ ساہیوال، جنوبی پنجاب بھر میں وکلاء کی ہڑتال، ملتان میں پی ایل ایف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز ساہیوال میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے خلاف جنوبی پنجاب بھر میں وکلاء نے عدالتوں کی ہڑتال شروع کی ہے، ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے ساہیوال واقعہ کے خلاف ہڑتال کی ہے، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں، جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی کال پر ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان نے مکمل ہڑتال کی جبکہ ہائیکورٹ بار ملتان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ارجنٹ مقدمات کے بعد ہڑتال کی ہے، بعدازاں صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیراہتمام سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیتی و احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پولیس اور ریاستی بربریت کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

صرف مذمت یا مقتولین سے اظہار ہمدردی اور حکومت کی طرف سے معصوم بچوں کی کفالت کے اعلانات کافی نہیں ہیں، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ مقتولین اور پاکستان کے شہریوں کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے، دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، اجلاس میں شیر زمان قریشی، رابعہ اشرف قریشی، افتخار قریشی، سلیم اللہ، شیخ عتیق الرحمن، ریاض الحسین گیلانی، جاوید اقبال اوجلہ، اظہر حیات بلوچ، عابد انصاری، خالد مترو، نوید ہاشمی، چوہدری کامران و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں مرحومین سانحہ ساہیوال کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 773461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش