QR CodeQR Code

بحر اسود میں 2 کارگو جہازوں میں آگ، 14 افراد ہلاک

22 Jan 2019 11:49

روسی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے، جن میں اس وقت آگ لگی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن کو منتقل کیا جا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے 2 ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے۔ دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے ہے۔ روسی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے، جن میں اس وقت آگ لگی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن کو منتقل کیا جا رہا تھا۔ آگ لگتے ہی عملے نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو حکام کو 11 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ تین افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 773472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773472/بحر-اسود-میں-2-کارگو-جہازوں-ا-گ-14-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org