0
Tuesday 22 Jan 2019 12:05

مردان، دوستی سے انکار پر جماعت دہم کا طالبعلم قتل

مردان، دوستی سے انکار پر جماعت دہم کا طالبعلم قتل
اسلام ٹائمز۔ مردان میں جماعت دہم کے طالبعلم کو دوستی سے انکار پر اپنے ہی ہم جماعت نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ساولڈھیر سے تعلق رکھنے والے مقتول طالبعلم کے والد نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ آج صبح گاؤں میں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ کہیں جارہا تھا کہ تاک میں بیٹھے ملزم طارق نے اس کے بیٹے حضرت علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ والد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ملزم طارق نے دوستی سے انکار پر ان کے بیٹے کو قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزم طارق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی انکوائری اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش