0
Tuesday 22 Jan 2019 15:37

شدید برفباری، شاہراہ قراقرم چار مقامات پر بند، سینکڑوں مسافر پھنس گئے

شدید برفباری، شاہراہ قراقرم چار مقامات پر بند، سینکڑوں مسافر  پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گذشتہ تین روز سے جاری برفباری اور بارشوں کے بعد شاہراہ قراقرم چار جگہوں پر بلاک ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر راستے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم کوہستان پٹن اور برسین کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گذشتہ 48 گھنٹوں سے بلاک ہے۔ انتظامیہ کے مطابق چلاس میں کوزکمیلہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کے کے ایچ بند ہے، مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ کے مطابق مسافر گاڑیاں محفوظ مقامات پر کھڑی ہیں۔

سینکڑوں مسافر سخت سردی میں کوہستان اور چلاس کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 25 جنوری تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا، ادھر مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، خصوصاً ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں، جو لوگ سلائیڈنگ ایریاز اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر ہیں، وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی، مالی نقصان کی صورت میں مقامی انتظامیہ کے کنٹرول رومز کو فوری مطلع کریں۔
خبر کا کوڈ : 773547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش