QR CodeQR Code

یو اے ای اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکچ پر دستخط ہو گئے

22 Jan 2019 20:19

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ معاہدے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک دبئی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ معاہدے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک دبئی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ کہ سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 773598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773598/یو-اے-اور-پاکستان-کے-درمیان-3-ارب-ڈالر-پیکچ-پر-دستخط-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org