0
Tuesday 22 Jan 2019 22:43

موقعہ پرست جماعتوں کی تفرقہ بازی ناکام بنائیں گے، شیخ مصطفٰی کمال

موقعہ پرست جماعتوں کی تفرقہ بازی ناکام بنائیں گے، شیخ مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری اور سینئر لیڈر ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ کچھ موقعہ پرست سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیدا کی گئی تفرقہ بازی اور لاقانونیت قومی یکجہتی اور ملکی امن و مان کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ ضلع کٹھوعہ کی نگری تحصیل میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے عوام کو مندر اور مسجد کی لڑائی میں مصروف رکھا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ملکی اور ریاستی تعمیر و ترقی کے لئے بیلٹ پیپر کا معقول استعمال کر کے فرقہ پرست جماعتوں کی مفاد پرست چالوں کو ناکام بنائیں گے۔

این سی کے لیڈر نے کہا کہ کشمیر کے تینوں خطوں کی عوام نیشنل کانفرنس کی جانب سے دی گئی خدمات اور گزشتہ ستر برسوں سے پارٹی کے زیر تحت ہوئی تعمیر و ترقی کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ کشمیری انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کر نے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کشمیر کے پُرامن حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 773609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش