QR CodeQR Code

ایس ڈی پی کے وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد، سرائیکی اجرک بھی پہنائی

22 Jan 2019 21:58

ملاقات کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون نے کہا کہ صوبے کے قیام میں وکلاء کا کردار بہت اہم ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وکلاء سرائیکی صوبے کے قیام میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، رانا فراز نے صدر بار، سیکرٹری اور دیگر بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو سرائیکی اجرک پہنائی اور نئے سال 2019ء کے کیلنڈرز بھی تقسیم کئے۔


اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون کی قیادت میں پارٹی کے رہنمائوں عبدالستار تھہیم، ملک ظفر اقبال ہانس، خواجہ شعیب الحسن اور کامران بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کی نومنتخب باڈی جس میں صدر بار ناظم خاں ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری افضل شبیر انصاری، سینئر نائئب صدر بابر سائیکارنو سمیت  سینیئر وکلاء صاحبان کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رانا محمد فراز نون نے کہا کہ صوبے کے قیام میں وکلاء کا کردار بہت اہم ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وکلاء سرائیکی صوبے کے قیام میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، صدر بار ناظم خان نے کہا کہ سرائیکی صوبہ سات کروڑ مظلوم عوام اور محروم خطے کی ضرورت ہے، ہم سرائیکی صوبہ لے کر رہیں گے، تخت لاہور کی غلامی اور استحصال کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔

اس موقع پر سجاد حسین سپرا ایڈووکیٹ، سرفراز خان ملیزئی ایڈووکیٹ، ہاشم علی رضوی ایڈووکیٹ، ملک اشفاق کھوکھر ایڈووکیٹ، جمیل قریشی ایڈووکیٹ، ملک ساجد اعوان ایڈووکیٹ، ملک طاہر رجوانہ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء صاحبان کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ سرائیکی صوبہ کے حصول کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، بعدازاں رانا محمد فراز نے صدر بار، سیکرٹری اور دیگر بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو سرائیکی اجرک پہنائی اور نئے سال 2019ء کے کیلنڈرز بھی تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 773614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773614/ایس-ڈی-پی-کے-وفد-کی-ڈسٹرکٹ-بار-نومنتخب-صدر-سے-ملاقات-کامیابی-پر-مبارکباد-سرائیکی-اجرک-بھی-پہنائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org