0
Wednesday 23 Jan 2019 17:42

سانحہ ساہیوال کی افسوسناکی سے زیادہ حکمرانوں کی قاتلوں کی حمایت اور انکی پردہ پوشی دردناک ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

سانحہ ساہیوال کی افسوسناکی سے زیادہ حکمرانوں کی قاتلوں کی حمایت اور انکی پردہ پوشی دردناک ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے سانحہ ساہیوال پر انتہائی دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جتنا افسوس ناک ہے اس سے زیادہ موجودہ حکمرانوں کی ان ظالم قاتلوں کی حمایت اور ان کی پردہ پوشی دردناک ہے، اس سے پہلے اس قسم کے کتنے واقعات ہوچکے ہیں، جسے ماڈل ٹاؤن اور نقیب قتل جیسے سانحات، ان کے قاتل آج بھی کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں، اگر اس ملک میں صحیح ریاست مدینہ کا قانون نافذ ہو جاتا اور گزشتہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرم کیفرکردار تک پہنچا دیے جاتے تو آج یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا، حکومت گزشتہ سانحات کی طرح جے آئی ٹی بنا کر اس سانحہ کو بھی دفن کرنے کی کوشش نہ کرے، اس کیس کو فوجی عدالت میں لے کر جائے اور چند دنوں میں اس کا فیصلہ کروا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی موثر لائحہ عمل تشکیل دے، تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔    
خبر کا کوڈ : 773622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش