QR CodeQR Code

عثمان بزدار کا پنجاب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں جی بی کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان

22 Jan 2019 23:06

گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس میں داخلے کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنر جی بی کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب جی بی کی ترقی کیلئے بھرپور معاونت کرے گی، عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ محکمہ صحت کیلئے آلات کی جلد فراہمی کا وعدہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ گورنر کی درخواست پر عثمان بزدار نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو پنجاب کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں FCPS میں داخلے کیلئے خصوصی کوٹہ مختلف کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی راولپنڈی میں گرلز ہاسٹل کے قیام کیلئے زمین کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گوجر خان میں قتل ہونے والے جی بی کے طالب علم اعجاز علی کے قتل کی تحقیقات تیز کی جائیں گی اور تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 773625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773625/عثمان-بزدار-کا-پنجاب-کے-میڈیکل-اور-انجینئرنگ-کالجز-میں-جی-بی-کوٹہ-بڑھانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org