0
Wednesday 23 Jan 2019 01:02

قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی

قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی وزیر اعظم عمران خان کی درخواست منظور کرلی، عمران خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قطر کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر مکمل ہوگیا ہے اور وزیراعظم کے قطر کے دورے کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم  نے امیر قطر اور امیر قطر کے والد سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورے میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق، حکومت پاکستان نے قطری قیادت کو ایک لاکھ پاکستانی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے قطرنے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے درخواست قبول کرنے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ قطر نے پاکستانی چاول کی امپورٹ پر پابندی بھی ختم کردی، جبکہ قطری قیادت کی جانب سے بتایا گیا کہ قطر پاکستان میں 2 نئے گیس پاور پلانٹس لگائے گا اور پی آئی اے کی بحالی میں معاونت کرے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2022ء میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی درخواست کی اور امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کے ساتھ قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے، زراعت، پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 773651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش