0
Wednesday 23 Jan 2019 07:25

اوورسیز پاکستانی اصل ہیرو اور ولن وہ لوگ ہیں جو پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، عمران خان

اوورسیز پاکستانی اصل ہیرو اور ولن وہ لوگ ہیں جو پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دباؤ میں کھیلنا آتا ہے، میانداد اورعمران خان وکٹ پر کھڑے ہیں عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت ہیں۔ دوحا میں پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی بہت قدر کرتا ہوں، یہی لوگ اصل ہیرو ہیں، پاکستان کے ولن وہ لوگ ہیں جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، ڈالرزکی کمی سے ملکی روپیہ گرتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ملک سنبھالا تو 20 رنز پر4 آؤٹ ہوچکے تھے لیکن مجھے دباؤ میں کھیلنا آتا ہے، میانداد اورعمران خان وکٹ پرکھڑے ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 773658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش