0
Wednesday 23 Jan 2019 12:03

سندھ، فینسی پلیٹس اور سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سندھ، فینسی پلیٹس اور سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گاڑیوں کی فینسی پلیٹس، سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس کا منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ، ایڈیشنل آئی جی (سی ٹی ڈی) ڈاکٹر ولی اللہ دل، ڈی آئی جیز کراچی نے شرکت کی۔ اجلاس میں حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد کے نمائندوں نے بھی وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں 1700 چیکنگ راؤنڈ کئے ہیں، 2200 جعلی نمبر پلیٹس، 1500 بغیر نمبر پلیٹس اور 17000 اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اجلاس کے دوران پی ای سی ایچ ایس میں گزشتہ روز محمد علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ پر وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ پی ای سی ایچ ایس واقع پر تحقیقات کر رہے ہیں، معاملہ ذاتی نوعیت کا لگتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم پر فوکس کیا ہوا ہے، لیکن اس پر قابو نہیں پایا جا رہا، ہم محکمہ پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کر رہے، اس لئے ہمیں نتائج چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 773678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش