0
Wednesday 23 Jan 2019 21:39

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتحاد عوامی مفاد میں نہیں بلکہ اپنی جان بچانے کیلئے ہے، سید وسیم اختر

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتحاد عوامی مفاد میں نہیں بلکہ اپنی جان بچانے کیلئے ہے، سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ یہ حکومت صوبہ نہیں بنائے گی، نواز شریف کو اللہ صحت دے، مگر جیل جاکر سب بیمار ہو جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوامی مفاد میں نہیں بلکہ جان بچانے کیلئے ہے، جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل میں موجود ہے، آئندہ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، غریب عوام جو پہلے ہی ہسپتالوں سے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں، حکومت ادویات کی قیمتوں میں سبسڈی دے، جماعت اسلامی ملک بھر میں یکم سے 5 فروری تک مظوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایام کشمیر منائے گی، ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ ساہیوال واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انصاف سالوں میں نہیں دنوں میں ہوتا نظر آئے، اس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے۔ موجودہ حکومت اپنے 100دنوں میں وعدے کے مطابق نہ صرف بہاولپور صوبہ بحال کرے بلکہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب بھی بنایا جائے، تاہم حکومت سے اس بات کی توقع نہیں کہ وہ الگ صوبے بنائے گی، کسان مسائل در مسائل کا شکار ہیں، ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالسلام دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل راء محمد ظفر، میڈیا ایڈوائزر جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے لے کر نیچے تک تمام وزیر، مشیر، اراکین اسمبلی شدت کے ساتھ مظلوم خاندان کو جلد انصاف دلانے کے لئے آوازیں بلند کر رہے ہیں، اسی لئے ضروری ہے کہ انصاف ہوتا بھی نظر آئے، اس واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، جنہوں نے اس واقعہ کی نگرانی کی ایسا نہ ہو کہ جس طرح ماڈل ٹان سانحہ کے لواحقین آج تک انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ساہیوال واقعہ کے لواحقین بھی رلتے نظر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سب سول سیکریٹریٹ قبول نہیں بلکہ بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے، الگ صوبہ جنوبی پنجاب بھی بنایا جائے، ماضی کی حکومتوں کی طرح لولی پاپ نہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 773694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش