QR CodeQR Code

نئی سیاسی پارٹی کیساتھ پارلیمنٹ انتخابات میں اتریں گے، پروین توگڑیا

23 Jan 2019 18:21

وشو ہندو پریشد کے سابق سربراہ نے دعوی کیا کہ اگر انکی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم محض سات دنوں میں اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ہندو قوم پرست لیڈر اور وشو ہندو پریشد کے سابق سربراہ ڈاکٹر پروین توگڑیا نے آج دعوی کیا کہ وہ ایک نو تشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ پروین توگڑیا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ آئندہ 9 فروری کو دہلی میں اپنی نو تشکیل شدہ پارٹی کا نام اور اس کے خاکے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم محض سات دنوں میں اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔

پروین توگڑیا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود بھی لوک سبھا انتخابات میں امیدوار کے طور پر  اتریں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈر ان کے  رابطے میں ہیں  جو ان کی سیاسی پارٹی کے اعلان کے بعد کھل کر سامنے آجائیں گے۔ پروین توگڑیا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ پارٹی نے ملک کے اکثریتی معاشرے کے جذبات  کے برعکس کام کئے ہیں۔ انہوں نے نوٹ بندی اور ٹیکس (جی ایس ٹی) جیسے مرکز کے فیصلوں کو عوام مخالف قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 773699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773699/نئی-سیاسی-پارٹی-کیساتھ-پارلیمنٹ-انتخابات-میں-اتریں-گے-پروین-توگڑیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org