0
Tuesday 22 Jan 2019 11:51

لبنانی وزیراعظم کے بھائی کی شام کے صدر بشار الاسد سے خفیہ ملاقات

لبنانی وزیراعظم کے بھائی کی شام کے صدر بشار الاسد سے خفیہ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزیراعظم کے بھائی نے شام کے صدر سے خفیہ ملاقات کی ہے، لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعدالحریری کے بھائی بہاءالحریری نے دمشق مین شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔ لبنان ڈی بینٹ نامی ویب سائٹ نے اس خفیہ ملاقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ سعد حریری کے بھائی بہاءالحریری 6 جنوری کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے فرانس سے بیروت آئے اور بیروت سے ایک اعلیٰ سطحی وفد لے کر دمشق روانہ ہوگئے۔ اس وفد میں سعد حریری کے والد کے قریبی ساتھی بھی شامل تھے۔ بہاءالحریری کی قیادت میں اس لبنانی وفد نے ایوان صدر میں بشار الاسد سے دو گھنٹے تک ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ موصولہ خبروں کے مطابق اس ملاقات میں لبنان کی طرف سے شام میں سرمایہ گزاری اور شام کی تعمیرنو کے مختلف منصوبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ داعش کی شکست اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی فورسز کے شام سے انخلا کے اعلان کے بعد مختلف عرب ممالک نے شام سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش