0
Wednesday 23 Jan 2019 02:19

یمنی فوج اور انصاراللہ کے اتحاد سے جارح دشمن کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا، محمد ناصر العاطفی

یمنی فوج اور انصاراللہ کے اتحاد سے جارح دشمن کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا، محمد ناصر العاطفی
اسلام ٹائمز۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے حما بریگیڈ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورس اور انصاراللہ کے جوانوں نے اپنے دفاعی آلات کو اپ گریڈ کرتے ہوئے سعودی جارحین کے خلاف اپنے بھرپور حملوں کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر لیا ہے۔ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے مجاہدین کے پاس ایسے ہتھیار آگئے ہیں کہ وہ سعودی عرب اور ان کے اتحادیون پر آگے بڑھ کر حملہ کرسکتے ہیں۔ یمنی وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ فوج اور انصاراللہ کے اتحاد سے جارح دشمن کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اور عوامی قوتیں ملک کے چپے چپے کو جارح دشمن کے قبضے سے آزاد کرا لیں گی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2015ء میں یمن پر جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ چند دنوں میں یمنی مزاحمت کا خاتمہ کر دے گا، لیکن اب چوتھا سال مکمل ہونے کو ہے، سعودی عرب کو اپنے مقاصد میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 773741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش