0
Wednesday 23 Jan 2019 13:55

قراقرم یونیورسٹی جلد بین الاقوامی جامعات کی صف میں شامل ہوگی، ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

قراقرم یونیورسٹی جلد بین الاقوامی جامعات کی صف میں شامل ہوگی، ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ کے آئی یو بہت جلد بین الاقوامی جامعات کی صف میں شامل ہوگی، اسلام آباد میں شعبہ میڈیا سائنس کے طلباء کیلئے منعقدہ ڈیجیٹل فلم میکنگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ کے آئی یو کو بین الاقوامی یونیورسٹی کی صف میں لانے کے لیے بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور پیشہ ورانہ تنظیموں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، بہت جلد کے آئی یو عالمی سطح کی یونیورسٹیوں کی صف میں کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مختلف فنی ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں، طلبہ و طالبات ان مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کے آئی یو تحقیقاتی سرگرمیوں، فیکلٹی و طلباء کے لیے تبادلہ پروگرامز اور قومی سطح کے معروف تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے موسم گرما کیمپ کا انعقاد کریگی، جس سے طلبہ و طالبات کو قومی سطح کے طلباء کے ساتھ ملنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا اور معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 773752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش