0
Wednesday 23 Jan 2019 14:32

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ طاہر شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ طاہر شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں موجود پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ طاہر بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز نے بھی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں فلائٹ لیفٹننٹ طاہر شہید ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران کے مطابق کھڈ کوچہ کےعلاقے سے ایک پیرا شوٹ بھی ملا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی معمول کی آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بورڈ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کو جاننے کے لیے تحقیقات کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 773758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش