QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کردی گئی

23 Jan 2019 15:03

رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے جب کہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 773770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773770/وزیراعظم-عمران-خان-کو-سانحہ-ساہیوال-پر-رپورٹ-پیش-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org