0
Wednesday 23 Jan 2019 15:18

امریکہ، مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

امریکہ، مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں پولیس نے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان میں 16 برس کا ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوعمر لڑکے سمیت 4افراد کو گرفتارکیا ہے، جو کہ نیویارک سے ڈیڑھ سو میل دور واقع مسلمانوں کی بستی اسلام برگ، پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ 16 سالہ طالب علم کے گھر چھاپا مارکر پولیس نے تین خود ساختہ بم اور 2درجن گن برآمد کی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 773771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش