0
Wednesday 23 Jan 2019 16:07

گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دینا ملک کے مفاد میں نہیں، منظور یولتر

گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دینا ملک کے مفاد میں نہیں، منظور یولتر
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے خود جنگ لڑکر آزادی حاصل کی اور بلاشرط وشروط کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے۔ آج آزاد خطے کو کشمیریوں کی خوشنودی کے خاطر پھر سے متنازعہ قرار دینا کسی بھی صورت میں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے جی بی کے عوام میں سخت مایوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو، سی پیک، دیوسائی، سیاچن، ننگا پربت سمیت دیگر اہم جگہیں پاکستان کی لیکن عوام کو متنازعہ قرر دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاک ہ اگر گلگت بلتستان منتازعہ ہے تو یہاں کی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر لوٹ مار نہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے اور جس طرح ہمسایہ ملک نے متازعہ علاقوں کے لوگوں کو سبسڈی دی ہوئی ہے اسی طرح جی بی کے عوام کو بھی سبسڈی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 773784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش