0
Wednesday 23 Jan 2019 19:17

پاراچنار میں برفباری، برفباری کے دلکش مناظر میں لوگوں کی مستیاں

پاراچنار میں برفباری، برفباری کے دلکش مناظر میں لوگوں کی مستیاں
اسلام ٹائمز۔ کل رات پاراچنار سمیت کرم بھر میں برفباری برس گئی، جس کی وجہ سے ضلع کرم میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات بھر ضلع کرم کے اکثر علاقوں پاراچنار سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری برستی رہی، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا۔ آج صبح کوہ سفید اور ضلع کرم کے اکثر علاقے برفباری سے دلکش مناظر کی شکل میں نمودار ہوئے، جس میں لوگوں نے سیاحتی مقام میکے جاکر مقامی طوری ڈانس کیا، اور لوگوں نے سیلفیاں لے کر برفباری میں اپنے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیے۔ برفباری میں لئے گئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں نے بتایا کہ برفباری میں سیلفیاں اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے سے ہمارا مراد یہ ہے کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم ایک قدرتی حسن رکھتاہے، اور برفباری کی موسم میں تو ضلع کرم کے حسین نظاروں پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور دنیا کو یہ ضلع کرم کا حسن اور برفباری کی موسم میں قدرتی حسین نظارے دنیا کو دیکھانے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرا مقصد یہ کہ قدرتی حسن سے مالامال ضلع کرم بنیادی سہولیات سے محروم ہے، لہٰذا یہ حکومت کو احساس دلاتے ہیں، کہ حکومت پاراچنار سمیت ضلع کرم کو بنیادی سہولیات اور ترجیح دینے سے ملک کے دیگر سیاحتی مقامات کے فہرست میں پہلے ٹاپ ٹین میں نام درج کراسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش