QR CodeQR Code

خواتین ووٹوں کی کم شرح، خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابی نتائج کالعدم

23 Jan 2019 19:25

لیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ترجمان سہیل احمد کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 86 کے تحت 10 فیصد خواتین ووٹوں کی شرح کم ہونے پر نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے دوران خواتین ووٹوں کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر چار اضلاع میں انتخابات کو کلعدم قرار دے دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 10 فیصد سے کم سامنے آئی ہے، جن اضلاع میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کم سامنے آئی ہے ان میں ضلع سوات میں یونین کونسل رحیم آباد، یونین کونسل اوڈی گرام، یونین کونسل گلی باغ، ضلع شانگلہ میں شاہ پور نوے کلے، بونیر میں ڈگر اور سنیگرام جبکہ بٹگرام میں پازنگ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ترجمان سہیل احمد کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 86 کے تحت 10 فیصد خواتین ووٹوں کی شرح کم ہونے پر نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 773812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773812/خواتین-ووٹوں-کی-کم-شرح-خیبر-پختونخوا-کے-4-اضلاع-میں-بلدیاتی-انتخابی-نتائج-کالعدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org