0
Wednesday 23 Jan 2019 19:44

پشاور، منشیات و اسلحہ سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 14 گرفتار

پشاور، منشیات و اسلحہ سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 14 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں اسلحہ و منشیات کے سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران پولیس پوسٹ ترناب فارم کے انچارج آفیسر مختیار خان نے مال منڈی میں چھاپہ مار کر منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے شاکر اللہ کے قبضے سے 2 ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ جنرل سٹور پر چھاپہ مار کر منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے منشیات فروش قاضی کلے پشاور کے محمد اقبال کے قبضے سے ایک ہزار ایک 100 گرام چرس اور 3 گرام آئس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ نیو گڑھی میں خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 سال سے روپوش مسلح اشتہاری مجرم واحد گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 5 کارتوس برآمد کرلئے۔ گل فام سے 30 بور کے 5 پستول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ چوری کی واردات میں ملوث دامان ہندکی کے جہانگیر ولد خان عالم کو گرفتار کرلیا۔ قبائلی اختر اور سفید ڈھیری پشاور کے سریر کے قبضے سے دو ہزار تین سو گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے سہیل کو گرفتار کرلیا۔ ریل پٹڑی پر چھاپہ مار کر کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے والے تین سٹہ بازوں نعمان، عدنان اور سلمان کو گرفتار کرلیا۔ تہکال بالا کے سہیل ولد کریم سے ایک ہزار ایک سو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے فیاض سے دو ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 773815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش