QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، مشتاق ایڈووکیٹ

23 Jan 2019 21:16

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں، وقت آگیا ہے کہ جی بی اور کشمیر کے عوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ اور متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے ہونا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے گلگت بلتستان کے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ان لوگوں کو بے نقاب کیا ہے، جو ایک مدت تک صوبے کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے ہیں اور عوام کو تقسیم کرکے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی درست سمیت میں رہنمائی کی ہے، موجودہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں 2019ء ریفارمز آرڈر نافذ کرنا چاہتی ہے، جو کسی بھی طور پر آئینی حقوق کا متبادل نہیں ہوسکتا، جبکہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر بنیادی حقوق اور آئینی حقوق کی ضمانت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے متفقہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ دونوں خطوں کے عوام مل کر اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک متفقہ لائحہ عمل طے کریں، ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں۔


خبر کا کوڈ: 773826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773826/سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-کا-خیر-مقدم-کرتے-ہیں-گلگت-بلتستان-متنازعہ-علاقہ-ہے-مشتاق-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org