QR CodeQR Code

مرکزی میلاد کونسل کے رہنمائوں کی سی پی او ملتان سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد پیش کی

24 Jan 2019 14:38

ملاقات میں سی پی او عمران محمود نے کہا کہ اتحادِ اُمت اور امن و امان کے قیام میں علمائے کرام کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، ملتان میں قیام امن کیساتھ ساتھ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی علمائے کرام کو اپنی بھرپور ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی، وفد کے شرکاء نے سی پی او عمران محمود کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی میلاد کونسل اور تنظیمات اہلسنّت کے عہدیداروں نے آج مرکزی میلاد کونسل کے کوارڈی نیٹر ایوب مغل کی قیادت میں سی پی او ملتان عمران محمود سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ملتان تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سی پی او عمران محمود نے کہا کہ اتحادِ اُمت اور امن و امان کے قیام میں علمائے کرام کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، ملتان میں قیام امن کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے بھی علمائے کرام کو اپنی بھرپور ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی، وفد کے شرکاء نے سی پی او عمران محمود کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، وفد میں دعوت اسلامی کے محمد سلیم بلالی، جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن کے مہتمم صاحبزادہ محمد عثمان پسروری، قاری محمد عبدالغفار نقشبندی، بہاءؤالدین زکریا اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، جماعت اہلسنّت کے قاضی محمد بشیر گولڑوی، مولانا ارشد بلوچ، قاری محمد سعید نقشبندی بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 773841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773841/مرکزی-میلاد-کونسل-کے-رہنمائوں-کی-سی-پی-او-ملتان-سے-ملاقات-تعیناتی-پر-مبارکباد-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org