0
Wednesday 23 Jan 2019 17:34

مغربی ممالک کی سفارشات پر اعتماد نہ کریں, سائنسی ترقی کی رفتار میں سستی یا توقف نہیں آنا چاہیئے، سید علی خامنہ ای

مغربی ممالک کی سفارشات پر اعتماد نہ کریں, سائنسی ترقی کی رفتار میں سستی یا توقف نہیں آنا چاہیئے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مغرب والوں کے پروگراموں اور ان کی باتوں پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے بلکہ ان کی سفارشات اور باتوں کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعلیم ،cognitive science کوگنیٹیو سائنس ریسرچ سینٹر کے اراکین، سائنسدانوں، محققین اور ممتاز اسکالروں نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں کہا کہ مغرب والوں نے جدید علوم اور سائنس میں زیادہ ترقی کی ہے، لیکن اقوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب بھی انھوں نے ہی زیادہ کیا ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بعض ممالک میں پائی جانے والی تاریخی مثال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بعض ممالک ایسے ہیں، جنھوں نے انتہائی سخت اور دشوار حالات میں عظیم علمی و سائنسی عمارتوں کی بنیاد رکھی اور ترقی کی منزلیں طے کیں جبکہ ایران کی آج کی صورت حال ان ملکوں کی طرح سخت اور دشوار نہيں ہے، اس لئے ایران مضبوط علمی اور سائنسی ترقی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ جو بھی قوم جدید علوم اور ان سے متعلق ٹیکنالوجی ميں پیچھے رہتی ہے، اس کے مقدر میں پسماندگی، ذلت اور بڑی طاقتوں کے ذریعے استحصال کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے ملک کے سائنسدانوں اور دانشوروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب والوں کے پروگراموں اور ان کی باتوں پر ہرگز اعتماد نہ کریں بلکہ ان کی سفارشات اور باتوں کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں مختلف سائنسی میدانوں، بالخصوص علم طب، اقتصاد اور معاشرتی علوم پر کوگنیٹیو سائنس کے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان علوم میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت و ترقی کے لئے بغیر کسی توقف کے رات دن کوششیں جاری رکھنے کی تاکید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سائنسی ترقی کی رفتار میں توقف یا سستی نہیں آنی چاہیئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ گذشتہ بیس سال میں ملک میں سائنسی ترقی و پیشرفت کی رفتار اطمینان بخش رہی ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں تیز رفتار علمی اور  سائنسی ترقی کا یہ عمل آئندہ بیس سے تیس برسوں بلکہ طویل عرصے تک جاری رہنا نیز ترقی کی اس رفتار کی تقویت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس رفتار میں سست روی نہیں آنی چاہیئے بلکہ خدا پر توکل اور اس کی نصرت پر اعتماد کرتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ علمی و سائنسی ترقی کی رفتار بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 773843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش