0
Wednesday 23 Jan 2019 22:11

پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی اصلاحی پیکیج پیش کرکے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی اصلاحی پیکیج پیش کرکے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کی حکومت کا آج پیش کیا جانے والے معاشی اصلاحی پیکیج کو عوام کی امنگوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے معاشی اصلاحی پیکیج کو منی بجٹ کا نام دیکر عوام دشمن پالیسی واضح کی ہے، ٹیکس اصلاحی پیکیج میں ملک کی غریب عوام کو مکمل ریلیف دیا گیا ہے، عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا، زرعی ٹیکس میں نمایاں کمی سندھ کی عوام کے لئے ترقی کی راہ بنے گی کیوںکہ صوبہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے، پچھلی کئی دہائیوں سے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا تھا، نواز اور زرداری نے زراعت کی شعبوں میں کرپشن کرنے کے لئے اسکیمیں متعارف کرائی تھیں جس سے عام عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا تھا، پہلی بار قطر حکومت نے میں پاکستانی کی ایک لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع دیئے ہیں، بے روزگاری کے لئے قرضہ حسنہ کا اعلان بھی خوش آئند ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کی صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ٹیکس ریفارمز کے ذریعے صنعت کو مزید منافع بخش بنایا جائے گا، انرجی منصوبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، نواز شریف نے بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکش عائد کیا تھا جس کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے، تمام اصلاحات عوام کے مفاد کی گئی ہیں، سندھ کی عوام آج کے پیش کردہ معاشی اصلاحی پیکیج کو خوش آئند قرار دیتی ہیں، اپوزیشن کو عوامی مسئلوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے، اگر عوام کے مفادات میں کام کیا جاتا ہے تو ان کو ساتھ دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 773847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش