0
Wednesday 23 Jan 2019 22:21

پاکستان اور چین علاقائی امن کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، چینی سفیر

پاکستان اور چین علاقائی امن کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، چینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چینی سفیر ژاؤ جِنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات چینی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر ژاؤ جِنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے تعلقات مختلف امور پر مذاکرات اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ملکوں کو کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت پاکستان کا وژن بھی چین جیسا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک اور خطے میں امن کیلئے کام کر رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ پُرامن تعلقات کیلئے کوشش کی۔ چینی سفیر کے مطابق پاکستان اور چین علاقائی امن کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں جس میں سی پیک، ایک سڑک ایک رستہ کا اہم ترین اور پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ترقی بہت ضروری ہے، افراد کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔ چینی سفیر ژاؤ جِنگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین میں پھر باہمی دوستی کے عزم کو مضبوط کیا، ہمیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماہرین کی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور دونوں ممالک، خطے کی آبادی اور بین الاقوامی کمیونٹی کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 773849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش