0
Wednesday 23 Jan 2019 20:06

عالمی کمیٹی کے اراکین کی عراق کے مرجع عالی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات

عالمی کمیٹی کے اراکین کی عراق کے مرجع عالی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات
 اسلام ٹائمز۔ داعش کے گھناونے جرائم کے دستاویزی ثبوت اکٹھا کرنے کے بارے میں تشکیل پانے والی عالمی کمیٹی کے اراکین نے عراق کے مرجع عالی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے خصوصی مشیر کریم خان نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شریک اس تحقیقاتی کمیٹی کی قانونی مشیر محترمہ نیکول الخوری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے اس کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہو‏ئے تاکید کی ہے کہ داعش کے وحشیانہ جرائم کے دستاویزی ثبوتوں کو اسی طرح اکٹھا کرکے عوام کے سامنے پیش کیا جائے، جیسے ماضی میں نازیوں کے جرائم کو پیش کیا جاتا رہا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے اس ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ عراق کی اکثریتی شیعہ سنی آبادیوں پر ہونے والے جرائم کے ساتھ ساتھ ایزدیوں، ترکمنوں اور عیسائیوں پر روا رکھے جانے والے داعش کے بہیمانہ جرائم کو بھی ضرور اکٹھا کیا جائے۔
عالم تشیع کے مرجع عالی  آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے یہ بھی کہا کہ عینی شاہدوں کو تحفظ دیا جائے، تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو پر توجہ دی جائے اور بے گھر افراد کی دوبارہ آبادکاری کی کوششوں میں بھی تیزی لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 773851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش