QR CodeQR Code

نیٹکو کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، عاصم ٹوانہ

23 Jan 2019 22:40

نیٹکو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنی ملاقات میں ایم ڈی نیٹکو پر تمام ملازمین کی طرف سے اعتماد اور ادارے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔


اسلام ٹائمز۔ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان کے منیجنگ ڈائیریکٹر محمد عاصم ٹوانہ نے کہا ہے کہ ہمیں ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ ایک بیان کے مطابق نیٹکو کے منیجنگ ڈائیریکٹر عاصم ٹوانہ سے نیٹکو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں ادارے کی موجودہ صورت حال، ملازمین کی اپ گریڈیشن، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سروس، ونٹر الاونس اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات کی گئی۔ ایم ڈی نیٹکو عاصم ٹوانہ نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن، کنٹریکٹ ملامین اور ونٹر الاونس کے حوالے سے فائنل رپورٹ تیار کر ی ہے اور بورڈ کی میٹنگ میں ان تمام اہم مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایم ڈی نے ادارے میں قلیل مدت میں آمدن کی حصول کے لئے کئی جامع منصوبے اور اصلاحات اور ان پر کام کے حوالے سے ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا، جو کہ انتہائی خوش آئند اور ادارے کے مستقبل کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ نیٹکو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر منور عباس نے ایم ڈی کو ان کی انتھک محنت، کاوشوں اور ادارے میں مختلف منصوبوں پر کام کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئے ایم ڈی نیٹکو پر تمام ملازمین کی طرف سے اعتماد اور ادارے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Google +
 
 
 
متعلقہ عنوان :


خبر کا کوڈ: 773852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773852/نیٹکو-کی-ساکھ-کو-نقصان-پہنچانے-والوں-کا-کڑا-احتساب-کیا-جائے-گا-عاصم-ٹوانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org