QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کیلئے تحریک انصاف متحرک، عہدیداروں سے درخواستیں طلب

23 Jan 2019 22:53

پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا ہے کہ ارشاد داد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو آگے لایا جائے جہنوں نے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشاد داد نے گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کے لئے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر عہدوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 25 جنوری تک آن لائن لنک کے ذریعے مرکزی جنرل سیکرٹری تک پہنچائیں۔ 25 جنوری کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی ہدایت پر عہدوں کی میرٹ پر تقسیم کیلئے خصوصی ٹیم کے ذریعے جی بی میں خفیہ سروے بھی شروع کی جائے گی۔ مذکورہ ٹیم اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ پارٹی کے پرانے اور حقیقی وفادار کارکن کون ہیں۔ کتنے لوگ محض مفادات کیلئے پارٹی میں گھسے ہوئے ہیں۔ ارشاد داد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو آگے لایا جائے جہنوں نے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور مخالفین کیلئے مشکلات پیدا کی ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 773858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773858/گلگت-بلتستان-میں-تنظیم-سازی-کیلئے-تحریک-انصاف-متحرک-عہدیداروں-سے-درخواستیں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org