QR CodeQR Code

سانحہ ساہیوال پر تحقیقات کرارہے ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے آسکیں، شاہ محمود قریشی

24 Jan 2019 00:34

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پردہ پوشی کا کوئی ارادہ نہیں، وقت صرف ذیشان کے خلاف تحقیقات کیلئے مانگا گیا ہے، جو ذمہ دار ہوگا اس کو سزا ہوگی، قوم سے حقائق نہیں چھپائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے میں خلیل، اس کی اہلیہ اور بچی کو ناحق قتل کیا گیا، پردہ پوشی کا کوئی ارادہ نہیں، وقت صرف ذیشان کے خلاف تحقیقات کیلئے مانگا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ دار ہوگا اس کو سزا ہوگی، قوم سے حقائق نہیں چھپائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی نگہداشت کیلئے ریاست ذمہ داری نبھائے گی، یقین دلاتے ہیں کسی قصور وار کو نہیں بخشا جائے گا، ذیشان سے متعلق کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ تھا، تحقیقات کرارہے ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے آسکیں۔
 


خبر کا کوڈ: 773872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773872/سانحہ-ساہیوال-پر-تحقیقات-کرارہے-ہیں-تاکہ-مکمل-حقائق-سامنے-آسکیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org