0
Thursday 24 Jan 2019 07:02

پاکستان اور چین، ایکدوسرے کیلئے خارجہ پالیسی کے ستون ہیں، تہمینہ جنجوعہ

پاکستان اور چین، ایکدوسرے کیلئے خارجہ پالیسی کے ستون ہیں، تہمینہ جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور چین، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ستون ہیں، دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتیں دوستی کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی تمام چیلنجز میں ثابت قدم رہی اور یہ دوستی شہد سے میٹھی، سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک، چین خصوصی تعلقات کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا کیوں کہ پاک، چین اسٹریٹیجک تعلقات خطے میں تذویراتی توازن کیلئے اہم ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سی پیک اقتصادی جہت، دوطرفہ، خطے اور وسط ایشیاء کیلئے ترقی کا آئینہ دار ہے، دونوں ممالک دوطرفہ مفادات اور عوام تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 773879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش