QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی میں ویک اینڈ گریجویٹ سکول قائم

24 Jan 2019 12:06

گریجویٹ سکول میں ہفتہ اور اتوار کو کلاسیں ہونگی، بیچلر سے پی ایچ ڈی تک تعلیم جدید خطوط پر دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ''ویک اینڈ گریجویٹ سکول'' قائم کر دیا گیا ہے۔ خطے میں اعلٰی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے وائس چانسلر کے وژن کے تحت قائم کئے جانے والے سکول میں بیچلر سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم جدید خطوط پر دی جائے گی۔ ویک اینڈ گریجویٹ سکول میں ہفتہ اور اتوار کو کلاسیں ہونگی اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز 24 مارچ سے ہوگا۔ کے آئی یو کے پبلک ریلیشن آفس سے جاری بیان کے مطابق گریجویٹ سکول میں بیالوجیکل سائنسز، کیمسٹری میں ایم فل، جبکہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی، انوائرمینٹل سائنسز، ریاضی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز ہونگی۔ شعبہ بزنس مینجمنٹ اور ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں ڈیڑھ سالہ ایم بی اے اور بی ایڈ سیکنڈری کی کلاسز کا اجراء بھی گریجویٹ سکول میں ہوگا۔ دو سالہ پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 773924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773924/قراقرم-یونیورسٹی-میں-ویک-اینڈ-گریجویٹ-سکول-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org