0
Thursday 24 Jan 2019 12:04

بلوچستان میں گذشتہ روز 10 لاشیں گرائی گئیں، کسی نے آواز تک بلند نہیں کی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

بلوچستان میں گذشتہ روز 10 لاشیں گرائی گئیں، کسی نے آواز تک بلند نہیں کی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
اسلام ٹائمز: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ تشویشناک ہے، بلوچستان میں گذشتہ روز 10 مسخ شدہ لاشیں گرائی گئیں، مگر ان کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھائی ان کے چہرے مسخ کر کے پھینکا گیا تھا، پتہ نہیں کہ وہ کن کی لاشیں ہیں؟ کیا وہ کیڑے مکوڑے تھے؟ ہمارا ضمیر مر چکا ہے، غریب مظلوم و محکوم بلوچستان کے لئے بھی تھوڑی سی آواز اٹھنی چاہیئے۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ پر سیاست نہیں تشویش ہونی چاہیئے، اس میں ادارے ملوث ہوں یا پولیس انکو سامنے لانا چاہیئے، مگر بلوچستان میں 10دن قبل 10 افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئیں اور ایدھی والوں کے ذریعے دفنایا گیا، کیا وہ کیڑے مکوڑے تھے، اور سینیٹ میں انکے لئے کوئی دعا، فاتحہ یا مذمت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ضمیر مر چکا ہے، انکے متاثرین کا کیا حال ہے۔ انکے چہرے مسخ کئے گئے تھے کہ کوئی انکو پہچان نہ سکے۔ یہ پچھلی حکومت میں بھی ہوتا رہا، اس سے پچھلی حکومت میں بھی ہوتا رہا اور آج بھی ہو رہا ہے غریب مظلوم و محکوم بلوچستان کے لئے بھی تھوڑی سی آوازا ٹھنی چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 773925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش