0
Thursday 24 Jan 2019 12:22

آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوگئی

آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل کی سماعت 29 جنوری کو ہوگی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ گواہوں کے بیانات میں تضادات ہیں۔ مدعی قاری محمد سالم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کی جو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

آسیہ مسیح پر الزام تھا کہ اس نے جون 2009ء میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیز جملے استعمال کیے تھے۔ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010ء میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی اس کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 773926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش