0
Thursday 24 Jan 2019 14:12

پشاور میں سلینڈر دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی

پشاور میں سلینڈر دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کریمو کبابی نوتھیہ کے قریب گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گذشتہ رات گیس سلینڈر میں لیکج کی وجہ سے گھر میں گیس بھر گئی تھی، صبح آگ جلائی گئی تو دھماکا ہوگیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر بھی قابو پالیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچوں سمیت تین ماہ کی حورین بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں 26 سالہ ارشاد، 24 سالہ خاتون، 12 سالہ احتشام اور 10 سالہ عروبہ شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 773980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش