0
Thursday 24 Jan 2019 19:32

عالمی رابطہ ادب اسلامی کا لاہور میں تحریک تکمیل پاکستان کروانے کا اعلان

عالمی رابطہ ادب اسلامی کا لاہور میں تحریک تکمیل پاکستان کروانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل رحیم اشرفی کی زیر صدارت شیخ زاید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس مین تنظیمی امور بالخصوص خواتین اور بچوں کے اسلامی ادب کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، نائب صدر ڈاکٹر خالق داد ملک، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، ڈاکٹر سمیع اللہ فراز، ڈاکٹر خالدہ جمیل، ڈاکٹر انور غازی، پروفیسر سعید سعیدی، مولانا مجیب الرحمٰن اور حافظ محمد اقبال سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر غور و خوض کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی ادب کے بالخصوص خواتین اور بچوں کے اسلامی ادب کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 مارچ 2019ء کو تحریک تکمیل پاکستان میں علماء کے کردار کے عنوان پر لاہور میں سیمینار کروایا جائے گا، جس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کے قائدین سمیت نامور علمی و ادبی شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔

اجلاس میں گذشتہ ماہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں منعقد ہونیوالی رابطہ عالم اسلامی کی بین الاقوامی کانفرنس جس میں 127 ممالک سے نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اس میں پاکستان سے عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر مولانا حافظ فضل رحیم اشرفی کو وحدت امت کے عنوان پر تاریخ ساز خطاب پر شرکاء نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اجلاس میں عالم اسلام کی عظیم علمی و ادبی شخصیت مولانا سید ابوالحسن ندوی کے بھانجے اور دارالعلوم ندوۃ العلماء ہندوستان کے سابق ناظم تعلیمات مولانا سید محمد واضح رشید ندوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے عالم اسلام عربی زبان میں تحریر و تقریر پر عبور رکھنے والی ایک نامور علمی و ادبی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ مولانا سید واضح رشید ندوی کی اسلام اور عربی زبان کی ترویج و اشاعت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش