0
Thursday 24 Jan 2019 16:05

دیانتدارانہ سیاست اور کرپشن فری انتظامیہ ضروری ہے، ڈاکٹر شاہ فیصل

دیانتدارانہ سیاست اور کرپشن فری انتظامیہ ضروری ہے، ڈاکٹر شاہ فیصل
اسلام ٹائمز۔ 2009ء میں آئی اے ایس امتحان میں اول مقام حاصل کرچکے ڈاکٹر شاہ فیصل، جنہوں نے حال ہی میں بیورو کریسی کو خیرباد کہہ دیا ہے، نے اپنے سیاسی سفر کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں ’’دیانتدارانہ سیاست‘‘ اور ’’کرپشن فری انتظامیہ‘‘ کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ اس قسم کا قدم اُٹھانا کشمیر میں تبدیلی کے لئے ناگزیر ہے تاکہ عوامی سطح پر ایک انقلاب بپا کیا جاسکے۔ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر میں پاک و صاف سیاست اور کرپشن فری انتظامیہ انتہائی ضروری ہے اور آئے ہم سب اس کا حصہ بن جائیں‘‘۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’آئیے تھوڑے سے تعاون سے اس مہم کی حمایت کیجیئے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 773999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش