0
Thursday 24 Jan 2019 15:48

ملتان، ایم پی اے سلمان نعیم نااہلی کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

ملتان، ایم پی اے سلمان نعیم نااہلی کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب پیش نہ کرنے پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں حلقہ پی پی 217 ملتان سے ایم پی اے سلمان نعیم نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گزار کو حلقہ سے بطور آزاد امیدوار کامیاب قرار دیا گیا، جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا، اس نے بطور ممبر صوبائی اسمبلی کام شروع کر دیا، تاہم نوید ارائیں نامی شخص نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ درخواست گزار کے پاس دو شناختی کارڈ ہیں اور اپنے اثاثے بھی درست طور پر ظاہر نہیں کئے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے کم عمر ہونے اور دو شناختی کارڈ ہونے کا جواز بنا کر یکم اکتوبر کو نااہل قرار دیا تھا، جبکہ کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس درخواست گزار کو نااہل کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

نااہلی کا فیصلہ دینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے، جس میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت جاری ہے، اس لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔ اس ضمن میں سماعت پر الیکشن کمیشن کا جواب تاحال پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی، اس موقع پر ایم پی اے سلمان نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک 3 سماعتوں میں ان کو نااہل کرنے کے بارے قانونی جواز ہونے کا جواب ہی پیش نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 774000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش