0
Thursday 24 Jan 2019 19:28

26 جنوری تقریبات، دہلی میں کشمیریوں کا قافیہ حیات تنگ

26 جنوری تقریبات، دہلی میں کشمیریوں کا قافیہ حیات تنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ نئی دہلی میں بھی 26 جنوری کے پیش نظر پولیس نے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس دوران دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں قائم ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو کسی بھی کشمیری شخص کو ہوٹل میں جگہ فراہم نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے مختلف مریضوں، تیمارداروں، طلباء اور باقی کام کے سلسلے میں دہلی گئے افراد کی ایک بڑی تعداد نے جگہ نہ ملنے کے بعد سخت ٹھنڈ میں رات جامع مسجد کے گیٹ پر گزاری۔

کشمیر نیوز سروس کے مطابق مختلف کام کے سلسلے میں دہلی گئے لوگوں نے فون پر بتایا کہ وہ موٹی رقم کرایہ کے صورت میں ادا کرنے کے بعد جب دہلی پہنچ تو ہم اس وقت زبردست پریشان ہو کر خوف زدہ ہوئے جب وہ حسب معمول شام کے وقت مختلف ہوٹلوں میں کمرہ لینے کی غرض سے داخل ہوئے تو انہیں یہ کہہ کر رات کے وقت کمرہ دینے سے انکار کیا گیا، کہ آپ کشمیری ہیں کہ ہمیں سخت ہدایت دی گئیں ہیں کہ کشمیریوں کو فی الحال ہوٹلوں میں جگہ فراہم نہ کی جائے۔ مذکورہ افراد نے بتایا واقعے کے بعد انہوں نے جامع مسجد جانے کا ارادہ کیا تاہم وہاں بھی دروازے بند ہوئے تھے۔ اس دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سخت سردی کے باوجود پالتھین اور گتے کے جلد بچھا کر مسجد کے گیٹ پر رات گزرار
ی۔
خبر کا کوڈ : 774001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش