0
Thursday 24 Jan 2019 16:43

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں بہن بھائی زخمی

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں بہن بھائی زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حسین احمد اور اسکی بہن دلراج بی بی جمعرات کے روز میرانشاہ تحصیل کے علاقہ تبی ٹول خیل میں اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان پر سڑک کے کنارے پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا۔ زخمی بہن بھائی کو علاج کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں اکثر بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس میں اب تک کئی سکیورٹی اہلکار اور عام لوگ یا تو جان سے گئے ہیں اور یا زخمی ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 774014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش