QR CodeQR Code

کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لکی مروت

24 Jan 2019 16:58

بدھ کے روز سرائے گمبیلا اڈہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ کا پی اے دوکانداروں سے مفت اشیاء وصول کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے دوکانداروں سے مفت اشیاء لینے کے الزام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے پی اے عبدالودود کو معطل کردیا۔ اور اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سے جواب بھی طلب کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے اے اے سی کے ڈرائیور اور لیوی سٹاف کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سرائے گمبیلا اڈہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ کا پی اے دوکانداروں سے مفت اشیاء وصول کرتے  ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں مفت سامان وصولی کیلئے اے اے سی کی سرکاری گاڑی بھی دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں دوکانداروں نے الزام لگایا ہے کہ پی اے دوکانداروں سے ماہانہ پانچ ہزار روپے بھی مانگتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 774018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774018/کوئی-قانون-سے-بالاتر-نہیں-شکنوں-کیخلاف-سخت-کاروائی-ہوگی-ڈپٹی-کمشنر-لکی-مروت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org