0
Thursday 24 Jan 2019 17:40

محمد علی شاہ کا قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل، بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج

محمد علی شاہ کا قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل، بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پی ای سی ایس ایچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شیعہ رہنما اور کے ڈی اے ملازم محمد علی شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پاسبان عزاء کے رہنما عسکری رضا کے قتل کے مدعی بھی تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد علی شاہ کے قتل کا مقدمہ انکے بہنوئی سید افتخار علی زیدی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 55/19 بجرم دفعہ 34/302 اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 31 دسمبر 2011ء میں مقتول محمد علی شاہ کے بہنوئی عسکری رضا کو بھی مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس مقدمے کے مقتول محمد علی شاہ مدعی تھے، عسکری رضا پاسبان عزاء تنظیم کے رہنما بھی تھے اور کراچی کی فعال شیعہ شخصیت تھے، عسکری رضا کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی 30 بور پستول استعمال ہوا تھا، واردات میں فرقہ وارانہ پہلو ہونے کے باعث انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 774028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش