0
Thursday 24 Jan 2019 19:18

پاکستان کا بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

بلیسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ آئی ایس پی آر
پاکستان کا بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مارک کرنے والے نصر میزائل کا تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا، نصر میزائل انتہائی کامیابی سے 'شوٹ اینڈ اسکوٹ' ویپن سسٹم کا حامل ہے۔ ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے۔ نصر میزائل بلیسٹک میزائل، ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے سے آرمی اسٹریٹجیک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، سی جے سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 774036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش