QR CodeQR Code

سازشیں کرنے والے نیست و نابود ہوجائیں گے، وزیراعلی سندھ

24 Jan 2019 20:57

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ نہری نظام پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کا کام واپڈا کررہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے، ہمارے مطالبے کے باوجود ٹیلی میٹری سسٹم نہیں لگایا گیا، منچھر جھیل کو تباہ ہوتے دیکھ کر میرا دل بہت پریشان ہوتا ہے، منچھر جھیل کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سازشیں کرنے والے نیست و نابود ہوجائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سازشیں کرنے والے نیست و نابود ہوجائیں گے، امید ہے کہ وزیراعظم جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں گے، جب دریاؤں میں اضافی پانی ہوتا ہے مسائل نہیں ہوتے، جب دریاؤں میں پانی کم ہوتا ہے کوٹہ کم کردیا جاتا ہے، اس سال سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نہری نظام پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کا کام واپڈا کررہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے، ہمارے مطالبے کے باوجود ٹیلی میٹری سسٹم نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو تباہ ہوتے دیکھ کر میرا دل بہت پریشان ہوتا ہے، منچھر جھیل کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 774051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774051/سازشیں-کرنے-والے-نیست-نابود-ہوجائیں-گے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org