QR CodeQR Code

شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے امریکی حکام کے بیانات میں واضح تضادات

24 Jan 2019 17:57

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ داعش کی مکمل شکست تک امریکی فوجی شام میں موجود رہینگے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے فاکس نیوز سے گفتگو میں مزید کہا ہے کہ اگرچہ شام میں داعش کو شکست کا سامنا ہے، لیکن ہم اسکی مکمل شکست تک امریکی فوجیوں کو شام میں رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے امریکی حکام کے بیانات میں واضح تضادات پایا جاتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ داعش کی مکمل شکست تک امریکی فوجی شام میں موجود رہیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے فاکس نیوز سے گفتگو میں مزید کہا ہے کہ اگرچہ شام میں داعش کو شکست کا سامنا ہے، لیکن ہم اسکی مکمل شکست تک امریکی فوجیوں کو شام میں رکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کی نظر میں داعش کی مکمل شکست سے کیا مراد ہے، اس پر انہوں نے کوئی بات نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ شام میں داعش کو شکست ہوچکی ہے، لہذا شام سے امریکی افواج کا انخلا ضروری ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس لئے بھی مشکوک ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں کسی قسم کے ٹائم ٹیبل اور طریقہ کار کے بارے میں بھی واضح اعلان نہیں کیا تھا۔ دوسری طرف شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی مسلسل خبریں موصول ہو رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 774054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774054/شام-سے-امریکی-فوجیوں-کے-انخلا-حوالے-حکام-بیانات-میں-واضح-تضادات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org